• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر بازار میں کرنٹ سے جاں بحق لڑکا تنگی کارہائشی نکلا

پشاور( کرائم رپورٹر) خیبر بازار میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق لڑکا تنگی چارسدہ کا رہائشی نکلا جو ایک ماہ قبل گھر سے ناراض ہو کر پشاور آیاتھا،ایک ماہ قبل سینما کے قریب15 سالہ لڑکا کھمبے پرچڑھنے کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا تھاجس کی شناخت نہیں ہوئی تھی ، شناخت نہ ہونے پر پولیس لاش کو لاورث سمجھ کر دفنا ر ہی تھی کہ اس دوران سوشل میڈیا پر ڈالی جانے والی تصویر سے ورثاء قبرستان پہنچ گئے، پولیس نے لاش ورثاء کے حوالے کردی ،ورثاء نے پولیس کو بتایا کہ15 سالہ وقاص گھرمیں بھائیوں کے ساتھ لڑائی کے بعد ناراض ہو کر گھر سے بھاگ گیا تھا اور پشاور میں فٹ پاتھ پر سوتاتھا، پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کی تھی جسکی رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی ۔
تازہ ترین