• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجروں کے حقوق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرینگے‘امر الدین آغا

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)مرکزی انجمن تاجران و دکانداران بلوچستان کے صدر امر الدین آغا ٹکری عبدالحمید بنگلزئی امیر محمد اچکزئی حبیب اللہ اچکزئی محمد ولی ہوتک نادر بلوچ صبور خلجی سید محمد کاکڑ الہی بخش یار محمد حمید زئی اور دیگر نے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ تاجروں کی فلاح و بہود اور حقوق کو ترجیح دی جس کی وجہ سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں انہوں نے کہا کہ تاجروں کے حقوق پر کبھی سمجھوتہ کیا ہے اور نہ آئندہ کریں گے انہوں نے کوئٹہ شہر کی خوبصورتی کی بحالی پر وزیر اعلی نواب ثنا اللہ زہری کو خراج تحسین پیش کیا فلائی اوور انڈر پاسز کی تعمیر سے نہ صرف ٹریفک مسائل حل ہونگے بلکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا انہوں نے سریاب روڈ پر ریڑھی بانو ںکیلئے جگہ مختص کرنے پر ڈی سی کا شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین