• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سمیت چار اضلاع میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے چاراضلاع پشین،قلعہ عبداللہ اورمستونگ میں پولیو مہم آج سے شروع ہوگی،ایمر جنسی آپریشن سینٹر کے کو آرڈینیٹر سید فیصل احمد نے کہاہےکہ بلوچستان میں پولیو مہم صوبے کے چار اضلاع کی 127یونین کونسلز میں آج سے شروع ہورہی ہے،مہم کے لئےتمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،مہم کے لیےمجموعی طورپر3824ٹیمیں شامل ہونگی،جن میں 3239موبائل ٹیمیں، 371 ٹرانزٹ پوائنٹس اور 214فکسڈ سائٹس ہونگی،انہوں نےکہاکہ مہم کے حوالے سے سیکورٹی کے اتنظامات بھی کرلئے گئے ہیں،مہم کے دوران تمام عملے کو فول پروف سیکورٹی دی جائیگی جس پر پولیس اور ایف سی کے جوان تعینات ہونگے،رواں ماہ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کی یونین کونسل محمودآباد میں پولیو سے اٹھارہ ماہ کا احمد شاہ متاثر ہوکر زندگی بھر کےلیے معذور ہواہے یہ سال 2017میں بلوچستان میں پولیو کاپہلا اور پاکستان کا تیسرا کیس ہے،انہوں نےکہا کہ صوبے میں پولیو کا کیس سامنے آنا دوسرے بچوں کےلیےخطرے کی علامت ہےکہ پولیو وائرس ہمارے ماحول میں موجود ہے اوران بچوں کو اپنا نشانہ بناسکتا ہے جو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم رہ جاتے ہیں، لہذاٰ یہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ پولیو سے بچاؤ مہم کے دوران پولیو ورکروں سے بھرپور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو ویکسین ضرور پلوائیں،انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے پولیو مہم میں معاونت اور اس ضمن میں اقدامات اطمینان بخش ہیں حکومت کی جانب سے تمام ضروری سہولیات فراہم کردی گئی ہیں انہوں نےکہاکہ پولیو مہم کی کامیابی میں والدین کا کردار اتنہائی اہم ہے،اس کے علاوہ معاشرے کے تمام طبقات بالخصوص علماءکرام اور سول سوسائٹی کا کردار اہم ہے،مہم میں بلدیاتی نمائندوں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں،انہوں نے کہاکہ مہم کی کامیابی کیلئے معاشرے کے تمام طبقوں سمیت میڈیا مہم کی کامیابی میں کردار ادا کرے۔
تازہ ترین