• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شریف خاندان کی کرپشن دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکی‘شیراحمد شاہوانی

کوئٹہ(پ ر) مسلم لیگ یوتھ ونگ بلوچستان کے صدر ملک شیراحمد شاہوانی نے کہا ہے کہ کرپٹ سیاستدانوں نے ملک کو کنگال کرکے رکھ دیا ہے ذاتی مفادات کی خاطر حکمرانوں نے ملکی سلامتی کو دائو پر لگا دی ہے ،وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف بمعہ خاندان کرپشن میں ملوث ہیں پوری دنیا کو ان کی حقیت کا پتہ چل چکا ہےنوازشریف کو فوراً استعفیٰ دئے کر عزت سے گھر چلے جانا چاہیے اب یوں ہی وزارت عظمیٰ سے چمٹے رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتاان خیالات کااظہار انہوںنے گزشتہ روز سبی کے قبائلی رہنما حاجی غلام سرور رند کے اعزازمیں دئیے گئے پرتکلف ظہرانے سے خطاب میں کیااس موقع پر مرکزی سینئر نائب صدر عبدالرزاق لغاری نے کہاکہ قوم اب بیدار ہوچکی ہے اب حق و انصاف کی سیاست کا بول بالا ہوگا اور وہی لوگ اسمبلیوں میں آئیں گے جن کا دامن ہر طرح سے صاف ہوگاالیکشن 2018میں مسلم لیگ ملک بھر سے انتخابات میں حصہ لے گی اوراقتدارمیں آکرظالم حکمرانوں سے ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا۔
تازہ ترین