• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئی میں تاجروں کے ساتھ پیش آنیوالا واقعہ قابل مذمت ہے

کوئٹہ (سٹی ڈیسک)سوئی میں تاجروں کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں ضلعی انتظامیہ سوئی تاجروں کے ساتھ مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالے طاقت کے استعمال سے مسائل حل ہونے کے بجائے بگڑ جاتے ہیں ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران بلوچستان کے مرکزی صدر رحیم آغا سرپرست اعلیٰ حاجی عاشق اچکزئی حاجی نصر الدین کاکڑ ملک محی الدین لہڑی ملک اکرم بنگلزئی حاجی موسیٰ خان ترین غلام مہدی ہزارہ محمد حسین سید شہاب الدین آغا خان کاکڑ راج کمار سید فیض اللہ آغا سید حیدر آغا عطاء اللہ خان نصر اللہ شاہوانی ڈاکٹر علی احمد قمبرانی حافظ لیاقت علی ودیگر عہدیداروں نے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی تجاوزات ملاوٹ کی حمایت نہیں کی ہے لیکن اس آڑ میں انتظامیہ کی جانب سے تاجروں کو ناحق تنگ کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دے سکتے سوئی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ تاجر رہنمائوں کو اعتماد میں لیتی اور خوش اسلوبی سے مسائل کا حل نکالتی تو تاجر برادری بھی احتجاج پر مجبور نہ ہوتی انہوں نے کہاکہ انجمن تاجران بلوچستان صوبہ بھر میں کسی بھی تاجر کیساتھ زیادتی برداشت نہیں کریگی انہوں نے کہاکہ ہم سوئی کی ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تاجر برادری کے ساتھ مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالے۔
تازہ ترین