• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹریٹ ایسوسی ایشن کے رہنمائوں کو رہا کیا جائے، ایپکا

کوئٹہ (سٹی ڈیسک) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر داد بلوچ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے موجودہ پالیسیوں کی مذمت کی انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی اخبارات میں صوبے کی ترقی اور عوامی خدمت خصوصاً ملازمین سے ہمدری کے دعوے غلط اور بےبنیاد ہیں جسکا ثبوت سیکرٹریٹ سٹاف ایسوسی ایشن سے مبینہ جابرانہ سلوک ہے انہوں نے کہاکہ سیکرٹریٹ ایسوسی ایشن کے رہنما ئوں کو فی الفور رہا کیا جائے سیکرٹریٹ طرز پر صوبے کے تمام ملازمین کو ایک تنخواہ بطور بونس دی جائے اور تمام مسائل فی الفور حل کیے جائیں انہوںنے اعلان کیا کہ اگر ملازمین کی رہائشی اسکیم سیکرٹریٹ طرز پر تنخواہوں مراعات میں اضافہ اور بلوچستان کے تمام ملازمین کیلئے ایک بونس منظور نہ کیا گیا تو حکمرانوں کے خلاف دمادم مست قلندر ہوگا ملازمین کے مسائل اورسیکرٹریٹ سٹاف کے ساتھ مکمل حمایت کا عزم اور تمام اضلاع تادم مرگ بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ممبران سے متحدرہنے کی اپیل کی گئی۔
تازہ ترین