• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحصیل تمبو میں پانی کی قلت دور کی جائے ‘ اہل علاقہ

کوئٹہ(پ ر)تحصیل تمبو کے رہائشیوں مقبول عمرانی،محمد زمان عمرانی،حاجی شاہ محمد رند،رسول بخش عمرانی اور دیگر نے گزشتہ کئی ماہ سے تحصیل تمبو کے مختلف علاقوں میں پانی کی شدید قلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرعی علاقہ ہونے کے باوجود گزشتہ تین ماہ سے پینے کی پانی کی بھی قلت افسوس ناک ہے،انہوں نے کہا کہ علاقے کو پٹ فیڈر کےمگسی،روپا اور عمرانی شاخ سے پانی فراہم کیا جاتا ہے،انہوں نے کہاکہ علاقے کو اس کے حصے کا پانی فراہم کیے جانے کی بجائے غیر قانونی طور پر دوسرے علاقوں کو پانی فراہم کیا جارہا ہے،جس کی وجہ سے علاقے میں شدید گرم موسم میں پینے کے بھی پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے اور اب عوام علاقے سے نقل مکانی پر مجبور ہورہے ہیں اس کے باوجود متعلقہ حکام کی خاموشی افسوس ناک ہے انہوں نے صوبائی حکومت سے اپیل کی کہ عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے پانی کی قلت دور کرنے کے لئے فوری اقدمات کیے جائیں۔
تازہ ترین