• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کی سالمیت کیلئے طلباء کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، منتظم جمعیت طلباء

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)منتظم جمعیت طلباء عربیہ بلوچستان خالد الرحمن شاہوانی نے پی بی پانچ کوئٹہ کے منتظم نو کے موقع پر مدارس کے طلباء سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ایک مرتبہ پھر مدارس کی رونقیں بحال ہوگئی ہیں انہو ںنے کہا کہ مدارس اسلام کے قلعے ہیں اور پاکستان کی سالمیت اور تحفظ کیلئے مدارس کے طلباء کسی بھی قربانی سے دریغ نہیںکریں گے یونٹ پی بی پانچ کی ذمہ داری تقسیم کی گئی منتظم یونٹ حضرت علی جنرل سیکرٹری امیر خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری رفیع الحق اس کے علاوہ ناظم بزم قرآن برادر حبیب اللہ معاون محمد سلیمان اور محمد اشرف کو مقرر کیاگیا اس کے علاوہ تعلیم وتربیت برادر سمیع اللہ معاون برادر حبیب الرحمن ناظم نشر واشاعت برادر لعل محمد معاون برادر عبدالحلیم اور فنانس نصرت اللہ جبکہ معاون ذہین اللہ کو مقرر کیاگیا آخر میں تمام ساتھیوں کی استقامت کیلئے دعا کی گئی اس موقع پر امین صوبہ مولانا امداد الحق مندوخیل اور ناظم بزم قرآن برادر سمیع اللہ ساسولی موجود تھے ۔
تازہ ترین