• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحصیل نانا صاحب کیلئے خصوصی پیکیج دیا جائے، رحیم کاکڑ

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سابق میئرر حیم کاکڑ، میر وائس کاکڑ ایڈووکیٹ، حافظ احمد شاہ کاکڑ، ڈاکٹر منصور احمدکاکڑ، عمر فاروق ایڈووکیٹ، ڈاکٹر خوشحال کاکڑ، ڈاکٹر رستم خان کاکڑ، ڈاکٹکر محمد نعیم کاکڑ، حافظ محمد سلیم کاکڑ، عبداللہ کاکڑ، بہلول خان کاکڑ، جمال عبدالناصر کاکڑ، یاسین کاکڑ، مزمل کا کڑ، محمد کاکڑ، احمدکاکڑ،حامد کاکڑ، محمودکاکڑ، خالد کاکڑ، طارق کاکڑ،عمر کاکڑ، حسن کاکڑ،ذکریاکاکڑ،دانیال کاکڑ، مہراب خان کاکڑ،گلاب کاکڑ، محمد طیب کاکڑ، ضیاء الدین کاکڑدیگر اہلیان تحصیل نانا نے وزیر اعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے علاقہ تحصیل نانا صاحب ضلع پشین پر احسان کیا ہے اور ہم یہ احسان کبھی نہیں بھولیں گے علاقہ رود ملازئی غرشینان چرمیان، مرغہ دلسورہ کے عوام کو ملکی ترقی اور دفاع وطن میں بھر پور کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کیا ہے اور وزیر اعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس لاوارث اور پسماندہ تحصیل کیلئے ایک خصوصی پیکیج دیں تحصیل نانا صاحب میں آبنوشی کے مسائل اور بجلی نہ ہونے کے برابر ہے ایم پی اے، ایم این اے فنڈ میں برابری کی بنیاد پر فنڈز کی فراہمی تحصیل نانا صاحب کے عوام گیس کی فراہمی کا پرزور مطالبہ سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے تحصیل نانا صاحب کو تمام سہولتیں فراہم کرنے میں بھر پور جدوجہد سے گریز نہیں کیا جائے گا ۔
تازہ ترین