• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرڈی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول میں12کی جگہ صرف دو افسران

راولپنڈی (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے ) آر ڈی اے میں عملہ کی کمی کا بحران جاری ہے جہاں مجموعی طور پر منظور شدہ آسامیوں کے مقابلے میں آدھی سے بھی زیادہ آسامیاں خالی پڑی ہوئی ہیں وہاں شعبہ بلڈنگ کنٹرول میں تین ڈپٹی ڈائریکٹرو ں کی جگہ ایک ڈپٹی ڈائریکٹر ، 9اسسٹنٹ ڈائریکٹروں کے مقابلے میں صرف ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور 21بلڈنگ انسپکٹروں اور فیلڈ سٹاف کی جگہ صرف 6بلڈنگ انسپکٹر کام کر رہے ہیں ایسے میں اس شعبہ کی کارکردگی سوالیہ نشان ہونا ایک فطری امر قرار دیا جاسکتا ہے مگر اس کے برعکس اس شعبہ نے آئندہ چند روز کےلئے مختلف ایریاز میں غیرقانونی اور خلاف نقشہ زیر تعمیر عمارتوں کی مسمارگی کے احکامات جاری کر رکھے ہیں ،اور پچھلے چند ہفتوں سے غیرقانونی تعمیرات کیخلاف بھرپور کارروائی جاری ہے ، غیرقانونی تعمیرات کیخلاف سٹاف کی اس قدر کمی کے باوجود کارروائی کو خوش آئند قرار دیا جاسکتا ہے ڈائریکٹر ایم پی اینڈ ٹی ای جمشید آفتاب نے ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کو ایک نوٹ بھجوا دیا ہے جس میں ان سے کہا گیا کہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے 20بلڈنگ چیکر ورک چارج بھرتی کئے جائیں تاکہ عملہ موقع پر جاکر انسداد ڈینگی کے حوالے سے اپنا کام کر سکے، انہوں نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل پہلے ہی اس معاملے میں کہہ چکے ہیں کہ ورک چارج ملازمین بھرتی کئے جائیں گے ۔
تازہ ترین