• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، خود کو جلانے والا تبتی طالب علم ہلاک

نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر وارانسی کی یونیورسٹی میں زیرِتعلیم تبتی طالب علم کی خود سوزی کے بعد موت واقع ہو گئی ہے۔ اس طالب علم نے 14 جولائی کو یونیورسٹی کے اندر چین کے زیر کنٹرول تبتی علاقے کی آزادی کے حق میں بطور احتجاج خود پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا لی تھی۔

19سالہ طالب علم شدید جھلس گیا تھا۔ اُسے وارانسی سے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی منتقل کر دیا گیا مگر وہ جانبر نہیں ہو سکا۔ سن 2009 سے تبت کی آزادی کے حق میں چلائی جانے والی خود سوزی کی مہم میں اب تک 150 تبتی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اس مہم کا مقصد عالمی سطح پر تبت کی آزادی کے حق میں آواز اٹھانا ہے۔

تازہ ترین