• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے طیارہ بردار جہاز امریکی بحریہ کے حوالے کردیا

واشنگٹن (جنگ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس گیرالڈ آر فورڈ بحریہ کے حوالے کر دیا ہے۔ اس تناظر میں منعقدہ تقریب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ گیرالڈ آر فورڈ دنیا کو ’ایک لاکھ ٹن وزنی پیغام‘ دے رہا ہے کہ امریکی عسکری طاقت کیا ہے۔

2.9 ارب ڈالر مالیت کے اس بحری بیڑے پر ہزاروں سیلرز تعینات کیے جا سکیں گے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ امریکا کے دشمنوں کو خوف سے کانپنے پر مجبور کر دے۔صدر ٹرمپ نے جوہری توانائی سے چلنے والے اس جدید ترین طیارہ بردار جہاز کو ریاست ورجینیا کے نورفوک بحری اڈے پر امریکی بحریہ کے حوالے کیا۔

اس موقع پر صدر ٹرمپ نے واضح طور پر اعلان کیا کہ سمندی اْفق پر یہ طیارہ بردار جہاز جہاں بھی دکھائی دے گا، یہ امریکا کے اتحادیوں کیلئے اطمینان کا پیغام لائے گا اور ہمارے دشمنوں کیلئے انتہائی خوف کی علامت ہو گا کیونکہ وہ جان جائیں گے کہ امریکی جہاز ? رہا ہے اور پوری قوت سے آرہا ہے۔

تازہ ترین