• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران اور عراق کے درمیان عسکری تعاون میں اضافے کا معاہدہ

تہران (جنگ نیوز) ایران اور عراق نے عسکری تعاون میں اضافے کے ایک معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اس طرح دونوں ممالک مل کر دہشت گردی اور شدت پسندی کے انسداد کے لیے بھی کام کریں گے۔ اس معاہدے پر امریکی حکام نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایرانی وزیردفاع حسین دہقان نے اپنے عراقی ہم منصب عرفان الحیالی کے ساتھ اس سلسلے میں ایک یاداشت پر دستخط کیے۔ اس معاہدے کے تحت سرحدی سلامتی، لاجسٹکس اور تربیت کے شعبوں میں دونوں ممالک اپنے تعاون میں اضافہ کریں گے۔

تازہ ترین