• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک کوا پیاسا تھا۔
پانی کی تلاش میں ادھر ادھر اُڑ رہا تھا۔
اُڑتے اُڑتے پوش علاقے میں پہنچا۔
وہاں مٹکا پڑا تھا۔
مٹکے میں پانی تھا لیکن بہت کم۔
کوے نے چونچ میں کنکر اٹھایا اور مٹکے میں ڈال دیا۔
کنکر اٹھاتا گیا، مٹکے میں ڈالتا گیا۔
شام ہو گئی لیکن پانی اوپر نہیں آیا۔
اتفاق سے پیر مبشر علی شاہ وہاں سے گزرے۔
انہوں نے کوے کی جدوجہد دیکھی تو مسکرا کے فرمایا،
’’اے پیاسے کوے!
یہ کراچی کا علاقہ ڈیفنس ہے۔
یہاں پانی کیلئے مٹکے میں اشرفیاں ڈالنا پڑتی ہیں۔‘‘

تازہ ترین