• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاروبار حصص میں پہلے روز تیزی، 235 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج ،نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روزتیزی رہی اور  100 انڈیکس  میں 235پوائنٹس کا اضافہ ۔ سرمایہ کاری مالیت میں 45 ارب30 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ، کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت 13.55فیصد کم جبکہ63.58 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت کے باعث کاروبارکا آغازمنفی زون میں ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر  100انڈیکس44270 پوائنٹس کی نچلی سطح پر ریکارڈ کیا گیا تاہم پاناما کیس کے فیصلے میں تاخیرکی اطلاعات کی خبروں کے باعث حکومتی مالیاتی اداروں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے توانائی ، اسٹیل اور بینکنگ سیکٹر میں خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہو گئے اور  100 انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران 45566 کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیا ۔ تاہم اتار چڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا ۔

مارکیٹ کے اختتام پر  100 انڈیکس 234.82 پوائنٹس اضافے سے 45529.21 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ پیر کو مجموعی طو رپر10 کروڑ58 لاکھ56ہزار 640 شیئرز کا کاروبار ہوا ، جو جمعہ کی نسبت ایک کروڑ65 لاکھ96 ہزار شیئرز کم ہے ۔ مجموعی طور پر 335 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ، جن میں سے 213 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،106 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 16 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔

سرمایہ کاری مالیت میں 43 ارب50کروڑ92 لاکھ18 ہزار891 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 93 کھرب52ارب32 کروڑ46 لاکھ24ہزار 756روپے ہو گئی ۔ قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے پیرکو نیسلے پاکستان کے حصص سرفہرست رہے۔

تازہ ترین