• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں جرمن سرمایہ کار وں کیلئے پر کش مواقع ہیں، ٹیلو کلینر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جرمنی کےقائم مقام سفیر ڈاکٹر ٹیلو کلینر نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام ہے ،تاہم امن وامان کی بہتری کی وجہ سے جرمن سرمایہ کار وں کے لئے پر کش مواقع ہیں ،وہ جرمن پاکستان چیمبر آف کامرس کے ممبران کے ساتھ منعقدہ اجلاس کے بعد میڈیاسے بات چیت کر رہے تھے ،اس موقع پر (جی پی سی سی آئی)کے صدر قاضی ساجد علی ،اہم رہنما کلیم فاروقی ودیگر عہدیداران بھی موجود تھے،جرمن سفیر نے مزید کہا کہ جرمنی سی پیک منصوبے کے لئے اپنی ٹیکنالوجی فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے ،اگر چہ سی پیک کے منصوبے میں اہم سرمایہ کاری چین کی ہے ،اس سلسلے میں متعدد جرمن کمپنیز سی پیک پروجیکٹ میں کام کرنے کے لئے رابطہ میں ہے ،ڈاکٹر کلینر نے مزید کہا کہ جرمن لاجسٹک انفرا اسٹرکچر اور توانائی کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کا خواہاں ہے ، جرمنی دیگر متبادل تونائی ،سولر انرجی ،ونڈ انرجی کے پروجیکٹس میں ایڈوانس ٹیکنالوجی فراہم کرسکتا ہے ،اس سلسلے میں کچھ اندرون سندھ پروجیکٹ پر کام شروع کیا جاچکا ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکسٹائل کے شعبے میں یورپی یونین میں دیگر ایشیاء کی ممالک سے آگے ہے ،اس کے علاوہ جی ایس پی پلس کے تحت چھوٹے سائز کے پانی سپلائی کی منصوبوں میں بھی سرمایہ کاری کرنے کا ادارہ رکھتے ہیں ،ڈاکٹر کلینر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کراچی تا لاہور فاسٹ ٹرین منصوبے پر بھی کام کیا جاسکتا ہے ،اس لئے جرمن ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین