• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک سے پاکستانی شپنگ انڈسٹری کو بہت فائدہ ہوگا، عارف الٰہی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے چیئرمین عارف الہٰی نے کہا کہ پاکستان میں شپنگ انڈسٹری کے فروغ کی بہت گنجائش ہے ، سی پیک منصوبے سے پاکستان کی شپنگ انڈسٹری کو بہت فائدہ ہوگا یہ بات انہوں ڈائنامک ورلڈ وائیڈ لاجسٹک گروپ کے کارپوریٹ ہیڈ کوارٹرکا افتتاح کرتے ہوئے کہی ، تقریب میں بریگیڈیئر راشد صدیقی اور دیگر اسٹیک ہولڈر لاجسٹک سربراہان نےشرکت کی انہوں نے زوردیاکہ سی پیک لاجسٹک کمپنیوں کی کارگذاری تیز تر کر دیگا کیونکہ حکومت نے گوادر پورٹ کو ٹیکس فری زون قرار دیکر لاجسٹک کمپنیوں کو منفرد موقع فراہم کیا ہے۔عارف الہٰی نے کہا کہ ڈائنامک گروپ کی ترقی اس عہد کو تازہ کرتی ہے کہ پاکستان لاجسٹک فیلڈ میں مزید ڈائنامک ہوتا جارہا ہے۔

عارف الہٰی نے گوادر پورٹ سے گوادر ائیر پورٹ تک کی تعمیر ہموار سڑکوں کی فراہمی کو قومی لاجسٹک کی ترقی قراردیا۔ پی این ایس سی کی اس قومی خدمت کا بھی ذکر کیا کہ پرائیویٹ شپنگ سیکٹر کو لاجسٹک کے باہمی منصوبوں کی تیاری یقینی بنائی جائے تاکہ سی پیک کے تناظر میں اکنامک اور لاجسٹک چیلنچز کو بخوبی نمٹا جاسکے۔

تازہ ترین