• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستان جوہر،پاکستان اسٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے قیمتی پلاٹ پر قبضہ

کراچی(اسٹا ف پورٹر)شہر قائدمیں لینڈ مافیا مکمل طور پر آزاد ہوگئی ہے بااثر افراد نے گلستان جوہر میں پاکستان اسٹینڈرڈ  کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی کروڑوں روپے مالیت کی  اراضی پر بھی تیزی سے قبضہ شروع  کر دیا ہے جس کا نوٹس لے کر  پی ایس کیو سی کے ڈائریکٹر جنرل نے 14 جولائی کو ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے کو خط نمبرNo.PSQCA/ Secretary/H.Q./2017  کے ذریعے ادارے کے 30 کروڑ روپے مالیت کے پلاٹ نمبر ST- 7/A,بلاک 3 پر کیے جانے والے قبضے سے آگاہ کرتے ہوئے قبضہ مافیا سے پلاٹ واگزار کرنے کی درخواست کی تھی تاہم کے ڈی اے حکام نے اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے تاحال مذکورہ زمین واگزار کرنے کے لئے تاحال کسی قسم کے اقدامات نہیں کیے جس کا فائدہ اُٹھا کر قبضہ مافیا نے پلاٹ کے اطراف باونڈری وال تعمیر کرکے پلاٹ پر مکمل طور سے قبضہ کرلیا ہے اور پلاٹ کی نگرانی کے لئے مسلح گارڈ بھی تعینات کردیئے ہیں۔

تازہ ترین