• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چائنا کٹنگ پلاٹوں کو پانی کےبلوں کی ادائیگی روک دی گئی،کنکشن کاٹنے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے شہر میں چائنا کٹنگ پلاٹوں کو بلوں کی ادائیگی روک دی اور ایسے پلاٹوں پر پانی کے کنکشن کاٹنے کا حکم دے دیا ہے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ریسورس اینڈ ریکوری محمد اسلم کے مطابق پہلے مرحلے میں محمود آباد میں ٹریٹمنٹ پلانٹ IIکی زمین پر مکان جن کی تعداد ایک ہزار کے قریب ہے بلنگ روکی گئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں ایسے کنکشن سب سے زیادہ کورنگی، سرجانی ٹائون، محمود آباد، بلدیہ ٹائون اور گلستان جوہر میں ہیں۔

تازہ ترین