• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی عوام دہشت گردی کے واقعات سے خوفزدہ نہیں،مجلس وحدت مسلمین

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی نے لاہور میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کی یہ وارداتیں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ کرنے کا نتیجہ ہے۔حکمرانوں کی توجہ اپنی وارداتوں کے نتیجے میں حاصل کردہ دولت کو چھپانے اور اقتدار کو طول دینے کی جانب مرکوز ہے،پنجاب کے وزیر داخلہ کی جانب سے کالعدم تنظیموں کے لیئے نرم گوشہ کسی سے پوشیدہ نہیں، اس رویے کے باعث دہشتگردوں کے حوصلے بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام دہشت گردی کے واقعات سے ہرگز خوفزدہ نہیں ہیں اور دہشت گردوں کے قلع قمع کرنے کے لیئے اپنے سیکورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔انہوں نے وزیر داخلہ پنجاب سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، لاہور میں دہشتگردانہ حملوں کے باوجود حکمرانوں کا کالعدم جماعتوں کیخلاف کاروائی نہ کرنا لمحہ فکریہ ہے

تازہ ترین