• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعید غنی نے سندھ اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھالیا،آغا سراج درانی اور دیگر کی مبارکباد

Todays Print

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 114سے پیپلز پارٹی کے منتخب رکن سعید غنی نے پیر کو سندھ اسمبلی میں اپنی رکنیت کا حلف اٹھالیا، اسپیکر آغا سراج درانی نے قومی زبان اردو میں ان سے حلف لیا،حلف لینے کے بعد سعید غنی جب اسپیکر کی نشست کے قریب رکھے ہوئے رجسٹر پر دستخط کرنے گئے تو اسپیکر آغا سراج درانی نے بغل گیر ہوکر انہیں مبارکباد پیش کی بعدازاں وہ مہمانوں کی گیلری میں بیٹھے ہوئے اپنے اہل خانہ کے پاس گئے اور اپنی والدہ اور دوسرے افراد خانہ سے مبارکباد وصول کی،سعید غنی جب واپس اپنی نشست کی جانب لوٹ رہے تھے تو وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزراء اور پی پی کے ارکان نے بھی انہیں گرمجوشی سے مبارکباد پیش کی۔

تازہ ترین