• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر ہائی وے پرمویشی منڈی قائم، جانوروں کی آمد شروع،سہولتوں کا فقدان

Todays Print

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملیر کنٹو نمٹ کے زیر اہتمام سپر ہائے وے پر قائم ہونے والی مویشی منڈی قربانی کے جانوروں کی آمد شروع ہوگئی ہے اور اب تک ایک ہزارکے قریب جانوروں کی رجسٹریشن کی گئی ہے جو ملک کے مختلف علاقوں سے لائے گئے ہیں،مویشی منڈی میں پاکستان بھر سے جانور فروخت کے لئے لائے جا تے ہیں، عیدالاضحیٰ پر لگنے والی مویشی منڈی ایک فیسٹیول سے کم نہیں ہوتی ،منڈی میں فوڈ کورٹ اور مویشی کے علاوہ دیگر مصنوعات بھی فروخت ہوتی ہیں ، تاہم بعض بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ مویشی منڈی میں ابھی تک بنیادی سہولتیں فراہم نہیں کی گئی ہیں جبکہ مویشی آنا شروع ہوگئے ہیں ، بیو پاریوں کا کہنا ہے کہ اس ضورتحال میں مسائل اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑئے گا، تاہم مویشی منڈی کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق تاجروں کو تمام سہوتیں فراہم کی جارہی ہیں جبکہ مویشی منڈی میں بیوپاریوں اور خریداروں کا رش ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھنا شروع ہوجائے گا،اس سال ہم نے بیوپاریوں اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینے کا انتظام کیا ہے تاکہ وہ باآسانی عید الاضحیٰ کیلئے قربانی کے جانور کی خرید و فروخت کرسکیں۔

تازہ ترین