• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزدلانہ کارروائیوں سے فورسز اور قوم کے حو صلے پشت نہیں ہونگے،شیعہ علماء کو نسل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کو نسل پا کستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے لاہور میں فیروز پور روڈ پر ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم اس واقعے میں شہید اور زخمی ہونیوالے افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں، دہشت گردوں کی ان بذدلانہ کارروائیوں سے ہماری فورسز اور قوم کے حو صلے ہر گز پشت نہیں ہونگے اب حکومت کو ملک بھر سے ان دہشت گردو کی قائم کمیں گاہیں اور نر سریاں ختم کرنے کے لئے بڑا قدم اُٹھنا ہوگا حکومت مسلسل پاکستان بھر میں قیام امن کے دعوے کرتی نظر آرہی ہے وزراء صرف بیان پر بیان دےئے جارہے ہیں اور عوام کو جھوٹی تسلیاں دے رہے ہیں جو افسوسناک ہے ۔

تازہ ترین