• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی کی جیت میں کریڈٹ ڈومیسٹک کرکٹ کوجاتا ہے ، ندیم چنی

کراچی(جنگ نیوز ) لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ندیم چنی کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی کا کچھ کریڈٹ پی ایس ایل کو دے سکتے ہیں لیکن زیادہ کریڈٹ ڈومیسٹک کرکٹ کو جاتا ہے۔جیونیوز کے پروگرام اسکور میں میزبان سید یحیٰی حسینی کو انٹرویو دیتے ہوئے ندیم چنی نے کہا کہ اگر مجھے گورننگ بورڈ کا رکن بنا یا گیا تو ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری لانے کی کوشش کروں گااور کھلاڑیو ں کو ڈومیسٹک لیول پر اتنا مظبوط بناؤںگا تاکہ وہ انٹرنیشنل لیول پر مقابلہ کرسکیں،اسکے ساتھ ساتھ پی سی بی اور ریجنز کے درمیان خلا کو پورا کرنے کی کوشش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ انضما م الحق بہت اچھے کھلاڑی تھے ۔وہ نئے کھلاڑیوں کو تیار کرکے بہت اچھا کام کررہے ہیں۔انضمام کے ان فیصلوں کی وجہ سے پاکستان ٹیم میں بہتری آرہی ہے۔ندیم چنی نے پی سی بی کے ڈومیسٹک کرکٹ میں نئے ڈرافٹنگ سسٹم کے فیصلے کے بارے میں مزید کہا کہ پی سی بی نے نیا ڈرافٹنگ سسٹم اس لیے رائج کیا ہے تاکہ سفارش کلچر ختم ہواور کھلاڑیوں کی سلیکشن شفاف انداز میں ہو۔

انہوں نے کہا کہ اس نظام سے کھلاڑیوں کا کرکٹ میں شوق کم ہوجائے گا،اس سسٹم میں چودہ یا پندرہ کھلاڑی ریجنز کے ضرورہونے چاہئے ہیں۔ایل سی سی اے کے صدر نے بتایا کہ میرے تین سالہ دور میں پی سی بی کے ساتھ بہت اچھے تعلقات رہے ،انہوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کو ریجنز کے ساتھ گیپ کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین