• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹور ڈی فرانس:کرس فروم نے چوتھی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا

Todays Print

پیرس (نیوز ایجنسیز) برطانیہ کے کرس فروم نے چوتھی بار ٹور ڈی فرانس سائیکلنگ ایونٹ اپنے نام کرلیا۔تین ہفتے جاری رہنے والے اس ایونٹ کا فائنل اسٹیج چیمپ ایلسی میں ہوا جسے دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں فینزآئیکونک لوکیشن پر موجود تھے۔

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں بائیس ٹیمیں اور ایک سو اٹھانوے رائیڈرز ایکشن میں نظر آئے۔ شرکا نے یکم سے 23جولائی تک تین ہزار پانچ سو چالیس کلومیٹر فاصلہ طے کیا۔

تاریخی ریس کے ایک سو چوتھے ایڈیشن کا اختتام فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہوا جس میں برطانوی رائیڈرز چھائے رہے۔ کرس فروم نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مجموعی برتری کے ساتھ چوتھا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

تازہ ترین