• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر نیشنل لیگ اور ورلڈ الیون کا کامیاب انعقاد کرینگے،صدر ہاکی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بر یگیڈیر (ر)خالد کھوکھر نے حال ہی میں راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات کی۔انہوں نے پاکستان آرمی کے سربراہ کو اکتوبر نومبر میں ہونے والی مجوزہ ہاکی لیگ کے پلان کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔اس لیگ میں ملکی اور غیرملکی اسٹارز حصہ لیں گے۔جنرل باجوہ نے لیگ کے پلان کو سراہا اور پاکستان آرمی کی جانب سے مکمل سپورٹ کا یقین دلایا۔اعلامیے کے مطابق ستمبر میں ورلڈالیون کے دورہ پاکستان کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

جس میں ہالینڈ ،جرمنی،آسٹریلیا اور دیگر ملکوں کے ماضی اور حال کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔پی ایچ ایف کے سیکریٹری شہباز احمد کے مطابق ورلڈ الیون پاکستانی ٹیم کے خلاف میچ کھیلے گی۔یہ میچ کراچی یا آرمی اسٹیڈیم پنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

بریگیڈیئر خالد کھوکھر کا کہنا ہے کہ پاکستان آرمی کی سپورٹ سے انٹر نیشنل لیگ اور ورلڈ الیون کا کامیاب انعقاد کریں گے۔کیوں کہ ملک میں سیکورٹی کی مجموعی صورتحال اطمینان بخش ہے۔بریگیڈیئر کھوکھر نے ملاقات کو سود مند قرار دیا۔اور ہاکی معاملات میں گہری دلچسپی لینےقمر باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔ 

تازہ ترین