• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے روز گارآسٹریلوی کرکٹرزبھارت میں ملازمتیں ڈھونڈنے لگے

ممبئی(نیوز ایجنسیز)کرکٹ آسٹریلیا سے مالی معاوضے پر تنازع کے سبب نیاسینٹرل کنٹریکٹ قبول نہ کرنے والے200سے زائد آسٹریلوی کرکٹرز اس وقت بے روز گارہوچکے ہیں جو اس وقت اپنی آمدن کا میٹر چلانے کیلئے بھارت میں ملازمتیں ڈھونڈنے لگے ہیں۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق آسٹریلین کرکٹرزایسوسی ایشن کے کمرشل منیجر ٹم کریکشنک اس وقت بھارت میں موجود ہیں جو آسٹریلوی کرکٹرزکی ملازمتوں کے مواقع تلاش کررہے ہیں ۔

واضح رہے کہ کھلاڑیوں اور کرکٹ آسٹریلیاکے درمیان حالیہ تنازع کے سبب 230کرکٹرز بے روز گارہوچکے ہیں۔ٹم کریکشنک نے اپنے انٹرویومیں انکشاف کیاہے کہ وہ بھارت میں چند خصوصی میٹنگز کیلئے آئے ہیں جن کا مقصد وہاں اپنے بے روزگار کھلاڑیوں کو ملازمتیں دلانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ اگر یہ پلیئرز انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلیں گے تو ان کی قدر کم ہو جائے گی ۔

ذرائع کاکہناہے کہ آسٹریلوی کرکٹرز ایسوسی ایشن کی اس خبر کو پھیلانے کا مقصد کرکٹ آسٹریلیاکو دبا ئومیں لانا ہے تاکہ وہ کھلاڑیوں کی ڈیمانڈکے مطابق آمدن شیئرکرنے پر راضی ہوجائے۔ یہ بات سبھی کو معلوم ہے کہ بھارت میں اتنے زیادہ آسٹریلوی کرکٹرز کیلئے ملازمتوں کے مواقع موجودنہیں ہیں اور نہ ہی کھلاڑی ملازمت کریں گے کیونکہ آج یا کل بالاآخر انہوں نے آسٹریلیاکی جانب سے کھیلنا ہے۔

واضح رہے کہ آسڑیلین کرکٹ ٹیم ویمنز کا حال بھی کچھ مختلف نہیں آسٹریلوی خواتین ٹیم بھی ورلڈ کپ میں شکست سے دو چار ہوئی ہے ۔ اور اسے بھی متعدد مسائل کا سامنا ہے ۔ 

تازہ ترین