• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل اسکولز اسپورٹس میں عمدہ کارکردگی والے کھلاڑیوں کی وطن واپسی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملائشیا میں ہونے والے انٹرنیشنل اسکول کرکٹ، فٹسال اینڈ نیٹ بال سیریز میں شرکت کے بعد پاکستان کی اسکول ٹیمیں وطن واپس پہنچ گئیں۔ انٹرنیشنل اسکولز ایونٹس میں شرکت کا اہتمام اسکول اسپورٹس اولمپک پاکستان کے تحت کیا گیا تھا جس میں پاکستانی اسکول کھلاڑیوں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرکٹ اور فٹسال جونیئر کے ٹائٹل اپنے نام کیے۔

انڈر17 بوائز فٹسال میں ٹیم رنر اپ رہی ۔گرلز کے انڈر16نیٹ بال ایونٹ میں ٹیم کو فائنل میں شکست ہوئی۔ بوائز کے آفیشلز میں محمد ریاض ٹیم منیجر اور محمد رفیع کوچ تھے جبکہ گرلز کے آفیشلز میں محمد ریاض ٹیم منیجر، ہاجرہ گھانچی اور راحیلہ رضا کوچز تھیں۔

تازہ ترین