• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متھالی راج کا آئی پی ایل کی طرز پر ویمن لیگ کروانے کا مطالبہ

Todays Print

لندن( نیوز ایجنسیز)بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان متھالی راج نے آئی پی ایل کی طرز پر ویمن لیگ کروانے کا مطالبہ کردیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان متھالی راج نے کہا کہ بیٹسمینوں پر دباؤ ہونے کی وجہ سے جیتی ہوئی بازی ہاتھ سے نکل گئی۔ کھلاڑی آخری لمحات میں کافی گھبرا گئی تھیں ۔

اگر بھارت میں بھی آسٹریلیا کی ویمن بگ بیش لیگ اور انگلینڈ کی ویمن کرکٹ سپر لیگ جیسا ایونٹ ہوتا تو نتیجہ بھارت کے حق میں بھی ہو سکتا تھا۔متھالی راج نے کہا کہ ٹیم میں موجود لڑکیوں نے بھارت کی آنے والی نسل کیلئے ایک پلیٹ فارم سیٹ کردیا ہے اور ورلڈ کپ میں بھارتی ویمن ٹیم کی کارکردگی سے ملک میں خواتین کیلئے کرکٹ کا دورازہ کھل گیا ہے، بھارت کو ویمن ورلڈ کپ 2005 کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 98 رنز کے بڑے مرجن سے شکست کا سامنا رہا، اس کے برعکس حالیہ میگا ایونٹ میں بھارتی ویمن ٹیم کی کارکردگی میں واضح تبدیلیاں نظر آرہی ہیں، عوام کی طرف سے بھی مثبت رد عمل سامنے آرہا ہے جو حوصلہ افزا ہے جب کہ بی سی سی آئی کو فوری طور پر ملک میں آئی پی ایل کی طرز پر ویمن ٹورنامنٹ کا انعقاد کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے فائنل میں بھارتی ٹیم کی گرفت میچ پر مضبوط رہی تاہم میچ کے اختتامی مراحل میں آنیا شربسول کے تباہ کن اسپیل نے میچ کا نتیجہ انگلینڈ کے حق میں کر دیا تھا۔

تازہ ترین