• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی اورپیپلز یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز برائے خواتین کے مختلف شعبوں میں ڈینز کی تقرریاں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ محمد زبیر نے پرو فیسر ڈاکٹر محمد یوسف کو سندھ میڈیکل کالج ، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی بیسک میڈیکل سائنس فیکلٹی کا ڈین مقر ر کردیا ہے ۔ تقرری ان کی ریٹائر منٹ کی تاریخ 7 اگست 2018ءتک ہوگی ۔دریں اثناءگورنر سندھ / چانسلر محمد زبیر نے پروفیسر ڈاکٹر گلشن علی میمن کو پیپلز یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز برائے خواتین ، شہید بینظیر آباد کی فیکلٹی سرجری اینڈ الائیڈ سائنسز کا ڈین مقرر کردیا ہے ۔

تقرری ان کی ریٹا ئر منٹ کی تاریخ 26 مارچ 2020ءتک ہوگی ۔علا وہ ازیں گورنر سندھ / چانسلر محمد زبیر نے پروفیسر ڈاکٹر ناہید قادر میمن کو پیپلز یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز برائے خواتین ، شہید بینظیر آبادکی فیکلٹی بیسک میڈیکل سائنس کا ڈین مقرر کردیا ہے ۔تقرری ان کی ریٹا ئر منٹ کی تاریخ 18 مئی 2018 ءتک ہوگی ۔

تازہ ترین