• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داؤد یونیورسٹی ترقی کی نئی منزلیں طے کریگی،ڈاکٹر فیض اللہ عباسی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلرڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے کہا ہے کہ جامعہ کا درجہ ملنے کے بعد گزشتہ چار سال کے دوران فیکلٹی اور انتظامی ارکان کی انتھک محنت و جدوجہد رنگ لارہی ہے ، ترقی کا تسلسل جاری رکھیں گے اور آنے والے چار سال میں داؤد یونیورسٹی ترقی کی نئی منزلیں طے کرے گی ، فیکلٹی ارکان اور انتظامیہ کے بغیر کامیابیوںکا تسلسل برقرار رکھنا ممکن نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیکلٹی ممبرز ، پرنسپل آفیسرز اور اسٹاف ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تازہ ترین