• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہوش اینڈ جہانگیر صدیقی فاؤنڈیشن اور ڈیولپمنٹس ان لٹریسی کا اشتراک

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مہوش اینڈ جہانگیر صدیقی فاؤنڈیشن (ایم جے ایس ایف ) اور ڈیولپمنٹس ان لٹریسی (دل) نے مستحق بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے اشتراک کرلیا ہے۔ اس مقصد کے لئے مہوش اینڈ جہانگیر صدیقی فاؤنڈیشن نےلیپ ٹاپس فراہم کئے جو ڈیولپمنٹس ان لٹریسی کے تحت چلنے والے متعدد اسکولوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد ڈیولپمنٹس ان لٹریسی کے تحت چلنے والے ایک اسکول میں کیا گیا جس میں دونوں اداروں کی انتظا میہ نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہوش اینڈ جہانگیر صدیقی فاؤنڈیشن کے سی او او محمد علی چرانیا نے کہا کہ ڈیولپمنٹس ان لٹریسی کے ساتھ ہمارا اشتراک پاکستان میں تعلیم کی بہتری سے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔ ان کا کہنا تھاکہ میں بہت زیادہ پر اعتماد ہوں کہ یہ شراکت بچوں کی تعلیم کی راہ میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی ۔مہوش اینڈ جہانگیر صدیقی فاؤنڈیشن ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے جو عورتوں ، بچوں ، اقلیتوں اور معذور افراد کی بہتری پر خصوصی توجہ دیتا ہے۔

تازہ ترین