• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت پاکستان میں دہشت گردی پھیلارہا ہے، بلجیم کمیونٹی

برسلز(عظیم ڈار/حافظ انیب راشد) بلجیم میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے سیاسی و سماجی شخصیات نے لاہور کے فیروز پور روڈ پر ارفع کریم ٹاور کے دھماکے میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنائے جانے کی دہشت انگیز واردات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کی واردات کو ملکی سالمیت کے لئے خطرہ قرار دے دیا۔

پاکستانی نژاد بیلج رکن برسلز پارلیمنٹ ڈاکٹر منظور ظہور اور انکی ہمشیرہ علاقہ مولن بیک کی کونسلر شازیہ منظور نے مشترکہ بیان میں دہشت گردوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت سی پیک منصوبے کو ناکام کرنے کے لئے پاکستان کے اندر دہشت گردی کی وارداتوں کے ذریعے پورے ملک میں خوف و ہراس پھیلا کر پاکستان میں افراتفری پھیلانا چاہتا ہے۔ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوسر نے کہا کہ دہشت گردی کرنے والے عناصر اپنے عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہ ہوسکیں گے۔ممتاز کاروباری شخصیت نعیم ڈار اور کلیم ڈار نے لاہور بم دھماکے کی واردات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسےاغیار کی سازش قرار دیا۔

سردار ساجد امتیاز نے لاہور بم دھماکے کی پر زور مذمت کی۔پی ایم ایل این بلجیم کے صدر حاجی پرویز، غیاث الدین بھٹی،ذوالفقار علی نےکہ بہت جلد دہشت گردوں کے گروہ کو عبرت کا نشان بنا دیں گے۔پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر بلجیم کے رہنما اصغر بٹ نے کہا کہ ملک دشمن عناصر ایسی وارداتوں کے ذریعے پاکستان میں انارکی اور عدم تخفظ کی فضا پھلانا چاہتے ہیں۔پی پی پی بلجیم و یورپ کے رہنماؤں ملک اجمل، رانا مصرف، ملک اخلاق اعوان، چیئرمین چوہدری جاوید نے دہشت گردی کے حملے میں شہید ہونے والی معصوم عوام کے پسماندگان کے ساتھ تعزیت کی اور دہشت گرد حملے کی مذمت کی۔پی ٹی آئی بلجیم کے کوآرڈینیٹر غلام ربانی بابو بھائی، چیئرمین شیخ ماجد، شکیل گوہر،سلیم میمن،غنضفر چیمہ،مرزا مظہر،چوہدری نصیر،نے مشترکہ بیان میں لاہور دہشت گرد حملے کی مذمت کی۔ مذہبی رہنماؤں علامہ پیر سید حسنات احمد بخاری، علامہ انصر نورانی، علامہ عبداللطیف چشتی، علامہ حسنات احمد مرتضیٰ، مولانا حافظ عدنان،مولانا خافظ ابوبکر، مولانا قاضی انصرنے سانحہ لاہور کے واقعہ پر رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ شیطانی طاقتیں کبھی بھی رحمانی طاقتوں پر غالب نہیں آسکتیں۔مرزا عمران بیگ، شاہد فاروقی، اختر سیالوی،ملک مغیث، شیخ معین الدین، مزمل مان، شمعون چوہان، نقاش مشتاق،محمد قیوم،حاجی قمر زمان آف سیکرآلی، حاجی منیر لوسر،میاں ذوالفقار،شرافت شاہ،ٹھکیدار منظور حسین،اکرام گوہر،لالہ آصف ،ملک پرویز، چوہدری طارق کھٹانہ،بلجیم ویلفیئر اسوسی ایشن کے چیئرمین رانا ارباب آف پنڈی بھاگونے جنگ کے ساتھ گفتگو کے دوران سانحہ لاہور کے دل دہلا دینے والے بم دھماکہ میں شہید ہونے والی معصوم عوام کی ہلاکتوں پر شدید افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی وارداتیں موجودہ حکومت پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہیں۔

برسلز سے نمائندہ جنگ حافظ انیب راشد کے مطابق کشمیر کونسل یورپ کے چیئرمین علی رضا سید نے بھی لاہور دہشت گرد ی کی بھرپور مذمت کی ہے۔

تازہ ترین