• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گرد ملکی استحکام کو تباہ کررہے ہیں، راجہ اقبال جاوید

ابرمنگھم (ابرار مغل) لاہور بم دھماکے پر اوورسیز کمیونٹی نے اظہار افسوس کرتے ہوئے شہدا اور زخمیوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) سیکرٹریٹ برمنگھم میں لاہور دھماکے پر مذمتی اجلاس زیر صدارت مرکزی سیکرٹری جنرل راجہ جاوید اقبال منعقد ہوا۔ جس میں صاحبزادہ محمد فاروق القادری، چوہدری عارف، ملک فتح محمد، ملک حسین، راجہ سکندر الرحمن اور دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔ راجہ جاوید اقبال نے لاہور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف جہاں سیاسی دشمن پاکستانیوں کے سیاسی حالات کو خراب کررہے ہیں وہیں دہشت گرد بم دھماکوں سے ملکی استحکام کو تباہ کررہے ہیں۔

دریں اثناء حضرت سلطان باہو ٹرسٹ کے امیر علامہ سید ظفر اللہ شاہ، قادریہ ٹرسٹ کے چیئرمین صاحبزادہ پیر طیب الرحمٰن قادری، مرکزی جامع مسجد ڈڈلی کے خطیب و امام حافظ محمد اکرم، مرکزی جماعت اہلسنت یوکے اینڈ یورپ کے صدر علامہ احمد نثار بیگ قادری، حافظ فضل احمد قادری نے بھی دھماکے کی مذمت کی ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

تازہ ترین