• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باقی ماندہ جولائی میں موسم میں اتار چڑھائو رہے گا

لندن (پی اے) میٹ آفس نے پیشگوئی کی ہے کہ برطانیہ میں جولائی کے باقی ماندہ مہینے میں سورج کی آب و تاب کے ساتھ مسکڈ رہے گا۔ ملک کے زیادہ تر حصوں میں شام میں بارش کے امکانات بھی ہیں۔ میٹ آفس ترجمان اولی کلیڈن نے کہا کہ منگل کو برطانیہ کے زیادہ تر حصے میں سورج چمکے گا۔ اس کے بعد سائوتھ ویسٹ میں بدھ کو بارش ہوگی۔ اس کے بعد بارش کا سلسلہ ایسٹ کی جانب مستقل ہوجائے گا۔

جس کا مطلب یہ ہے کہ مستقل پھوار پڑتی رہے گی۔ جمعرات اور جمعہ کو بھی سورج چمکے گا اور بارش ہوگی۔ درجہ حرارت ممکنہ گرم حالات میں کم ہوگا۔ نارتھ ویسٹ میں شدید بارشوں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔ 6اگست سے زیادہ اچھا موسم اور گرمی محسوس کی جاسکے گی۔ درجہ حرارت زیادہ ہوگا۔ اگست کے وسط میں بھی مسکڈ موسم کے سگنلز ہیں۔

تازہ ترین