• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Todays Print

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی آ ئی اے ،شاہین ائیر اور ائیر بلیو نے پیر سے اپنی قبل از حج پروازوں کا آغاز کر دیا پی آ ئی اے 60ہزار جبکہ شاہین ائیر 49ہزار اور ائیر بلیو 30ہزار عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچائیگی پی آ ئی اے کی پہلی حج پرواز پیر کی صبح اسلام آ باد سے مدینہ کے لئے روانہ ہوئی جبکہ دوسری پرواز اسی روز رات کو کراچی سے روانہ ہوئی. شاہین ائیر کی پہلی دو حج پروازیں پیر کو کراچی اور فیصل آ باد سے روانہ ہوئیں ائیر لائن کے اعلی حکام نے اس موقع پر عازمین حج کو رخصت کیا. جبکہ پی آ ئی اے کے سی ای او نیر حیات نے پی آ ئی اے سے سفر کرنے والے عازمین حج کو کراچی سے رخصت کیا.

پی آ ئی اے 137 پروازوں کے ذریعے عازمین حج کو سعودی عرب پہنچائے گی جس کا قبل از حج آ پریشن 26 اگست کو مکمل ہوگا جبکہ اس کی بعد از پروازوں کا آ غاز 6 ستمبر سے شروع ہو گا اور 5 اکتوبر کو مکمل ہو گا . شاہین ائیر 217 پروازوں کے ذریعے 49 ہزار عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچائے گی نجی ائر لائنز مجموعی طور پر 79 ہزار عازمین کو مدینہ اور جدہ پہنچائیں گی شاہین ائر فیصل آباد اور کوئٹہ سے عازمین حج کو حجازمقدس پپہنچانے والی واحد پاکستانی ائر لائن ہےائر بلو 30 ہزارعازمین کے لئے 5 شہروں سے حج پروازیں آپریٹ کر رہی ہے سرکاری اور پرائیوٹ عازمین حج کے لئے ائرلائنز بالترتیب 8 اور7طیارے حج آپریشن میں استعمال کریں گی۔

تازہ ترین