• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولاکوٹ آنے والی کوسٹر کھائی میں جاگری، 7 افراد جاں بحق

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) آزاد پتن کے مقام پر تیزرفتاری کے باعث کوسٹر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 2خواتین سمیت 7افراد جاں بحق ہوگئے۔ کے مطابق راولپنڈی سے راولاکوٹ جانے کوسٹر کھائی میں گرنے کے باعث 7 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئےہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکارہونے والی کوسٹر راولپنڈی سے راولاکوٹ جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر آزاد پتن کے مقام پر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں کوسٹر میں سوار 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ لاشوں اور زخمی افراد کو امداری کارکنان کی مدد سے راولپنڈی بھیج دیا گیا۔

تازہ ترین