• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی کی کوریج کرنے والے صحافیوں اور میڈیا کے نمائندوں نے پیر کو اسلام آباد میں ایک نجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر صبا بجیر اور ان کے ساتھیوں کو ظفر حجازی کی کوریج سے روکنے کے لئے مبینہ طور پر روکنے اور ناروا سلوک کرنے کے واقعہ کے خلاف اسمبلی بلڈنگ کی سیڑھیوں پر احتجاج کیا۔ احتجاج کرنے والے صحافیوں کا کہنا تھا کہ اس قسم کے واقعات آزادی صحافت کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہیں جس کی وہ ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

اس موقع پر صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ اور جام ممتاز حسین جاکھرانی نے صحافیوں سے ملاقات کی اور ان سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اس معاملے پر وفاق سے رابطہ کرے گی اور وفاقی حکومت کو خط لکھا جائے گا۔ صوبائی وزیر پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو نے بھی اس واقعہ کو قابل مذمت قراردیتے ہوئے صحافیوں کے ساتھ مکمل یکجتی کا اظہار کیا۔

تازہ ترین