• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثار چاہتے تھے نواز شریف جے آئی ٹی میں پیش نہ ہوں ،حفیظ نیازی

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو فلمز کے بینر تلے ریلیز ہونے والی فلم ’’بلیک پرنس ‘‘ کی کاسٹ سے ملاقات ، اداکارہ  انجمن کی 62ویں اورماضی کے سپر اسٹار اداکار شاہد کی 67 سالگرہ پر ان کو ٹریبیوٹ پیش کیا گیا ۔حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ چوہدری نثار چاہتے تھے نواز شریف جے آئی ٹی میں پیش نہ ہوں ،قیوم صدیقی نے کہا کہ عمران خان  کا  آمدنی  پرموقف متضاد رہا  ، چار ٹرانزیکشن کاجواز نہیں لاسکے،انکے اورنوازشریف کیس میں  مماثلت  ہے۔ وہ  ’’جیو پاکستان ‘‘میں گفتگو کر رہے تھے۔سالگرہ ، جیو پاکستان کا ٹریبیوٹ ۔مردوں کا پیڈی کیور ایک دلچسپ وڈیو ، ہنستے ہوئے گھوڑے کی وڈیو ،آئل ٹینکرز ایسوسی ایشنز کی ہڑتال پیٹرول کا وافر ذخیرہ موجود ، عوام گھبرائیں ناں ۔

پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے دو سال سے بند گھر میں ڈکیتی کی واردات ، اہم دستاویزات غائب ، الزام حکومت پر،دال میں کچھ کالا ضرور ہے ۔ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس ملتوی کی وجہ دوستوں کا دبائو ، حفیظ اللہ نیازی کا تجزیہ ۔سرکاری حج اسکیم کے تحت حج آپریشن کا آغاز ، جیو پاکستان کی عازمین حج کو مبارک باد ۔ یہ دلچسپیاں شامل تھیں جیو نیوز کے مارننگ شو ’’جیو پاکستان ‘‘ میں جس کے میزبان عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ نے پروگرام کے آغاز میں پنجابی فلموں پر راج کرنے والی معروف فلم اداکارہ انجمن کی 62 ویں سالگرہ پر ان کو  ٹریبیوٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ انجمن کی جوڑی سلطان راہی کے ساتھ خاصی مقبول ہوئی اور ان پر فلمائے گئے گیتوں نے پنجابی فلموں کے شائقین کے دل لبھائے ۔

ایورگرین انجمن 24جولائی 1955ء کو بہاولپور میں پیدا ہوئیں ،والدہ کے ہمراہ ملتان اور پھر لاہور منتقل ہوگئیں ،اردو فلم صورت سے 1973ء اپنی فلمی سفر کا آغاز کیا لیکن ان کی وجہ شہرت پنجابی فلمیں بنیں ۔ 300 کے قریب فلموں میں اداکاری کی ، 7نگار ایوارڈ اپنے نام کئے ۔ 2000 میں پینگاں کیریئر کی آخری فلم ثابت ہوئی ۔ جلد کا خیال صرف خواتین ہی نہیں رکھتیں اب تو مردانہ سیلون بھی جگہ جگہ عام ہیں جہاں پر پیڈی کیور مینی کیورکے سیشن ہوتے ہیں اور خاص طور پر فیشلز ہوتے ہیں ۔

اس موقع پر ناظرین کی دلچسپی کے لئے ایک دلچسپ وڈیو دکھائی گئی جس میں ایک صاحب کا ماربل کاٹنے والی مشین سے پیڈی کیور ہوتے دکھایا گیا ۔آئل ٹینکرز ایسوسی ایشنز جانب کی ہڑتال کی کال پر عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کا کہنا تھا کہ عوام کے لئے گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے کسی افواہ پر کان نہ دھریں اور پیٹرول پمپ پر رش نہ لگائیں کیونکہ پیٹرول وافر مقدار میں پیٹرول پمپ پر موجود ہیں ، انتظامات مکمل ہیں ، بیک اپ موجود ہے ۔ پروگرام میں ناظرین کی دلچسپی کے لئے ایک وڈیو دکھائی گئی جس میں ایک گھوڑے کو ہنستے ہوئے دکھایا گیا ۔

پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے گھر ہونے والی ڈکیتی کی واردات پر بات کرتے ہوئے دونوں میزبانوں کا کہنا تھا کہ واردات خاصی پراسرار ہے لیکن اس سے بھی زیادہ پراسراریت اس بات میں ہے کہ پی ٹی آئی اس پر بالکل خاموش ہے جبکہ شبلی فراز اس کا الزام حکومت پر لگاتے ہیں اور ڈکیتی کی واردات کو سازش قرار دیتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ جس نے بھی یہ کیا ہے اس نے غلط آدمی کا انتخاب کیا ہے میں ناں ڈرنے والا ہوں اور ناں ہی جھکنے والا ہوں ۔ انہوں نے پی ٹی آئی ترجمان سے بھی شکوہ کیا کہ ان کو اس واقعہ کا ذکر کرنا چاہئے تھا لیکن انہوں نے نہیں کیا ۔نوشین یوسف نمائندہ جیونیوز کا دونوں میزبانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شبلی فراز کا گھر جہاں واردات ہوئی دو سال سے خالی پڑا ہوا تھا اور یہ جناح سپر مارکیٹ کے بالکل سامنے رش والے ایریا میں واقع ہے ، انہوں نے کہاکہ ڈکیتی کے واردات ہم نے گھر کا دورہ کیا تو گھر کو کافی خستہ حالت میں پایا جہاں پر کچھ کاغذات زمین پر پڑے ہوئے تھے اور ان پر گرد جمی ہوئی تھی جبکہ ان کی ایک الماری کی دراز کھلی ہوئی تھی شیشے جو وہاں پر ٹوٹے پڑے تھے وہ بھی کافی پرانے ٹوٹے ہوئے لگ رہے تھے گھر میں سامان نا ہونے کے برابر تھا صرف ایک پرانی الماری تھی ۔

عبداللہ سلطان کا کہنا تھا کہ ایک پرانا گھر جو زیر استعمال بھی نہیں وہاں پر اتنی اہم دستاویزات کیوں رکھی گئیں یہ ایک سوالیہ نشان ہے یقینی طور پر کچھ دال میں کالا ہے ۔ ویک اینڈ پر جیو فلمز کے بینر تلے ریلیز ہونے والی فلم ’’بلیک پرنس ‘‘ پر بات کرتے ہوئے دونوں میزبانوں کا کہنا تھا کہ غیر تقسیم شدہ ہندوستان پر ایسٹ انڈیا کے ناجائز قبضے کے بعد یہاں کے مقامی لوگوں نے اپنی بساط کے مطابق آزادی حاصل کرنے کی کوشش کی  1857 میں مسلمان اور ہندو انگریزوں کے خلاف مل کر لڑے ، ہندوستانیوں نے اسے جنگ آزادی اور انگریزوں نے اسے غدر کہا ۔  اسی طرح سکھوں نے بھی پنجاب کو واپس انگریزوں سے حاصل کرنے کی ناکام کوشش کی تھی ، بلیک پر نس نامی فلم اسی جدوجہد کی ایک داستان ہے اسی کوشش کی ایک داستان ہے پنجاب کے آخری مہاراجہ فلم رنجیت سنگھ کے بیٹے دلیپ سنگھ کی حقیقی زندگی پر مبنی ہے یہ فلم دنیا بھر میں نمائش کے لئے پیش کردی گئی ہے ۔

اس موقع پر ناظرین کی دلچسپی کے لئے فلم کا ٹریلر بھی دکھایا گیا ۔ فلم بلیک پرنس کے ہدایت کار بھارتی نژاد برطانوی ہدایت کار اور اداکار قوی راز ہیں جنہوں نے انڈیا اور انگلینڈ میں اس فلم کی ڈائریکشن کی ہے اور حیرت انگیز طور پر شہر لاہور کا شاہی قلعہ اس کہانی کا مرکز تھا اور اس کو صرف ان کے پوسٹر پر بھی دکھایا گیا اور پوری فلم کو لاہور کی کوئی جھلک تک نہیں ملی ۔اس موقع پر جیو نیوز کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے فلم کے ڈائریکٹر قوی راز نے بتایا کہ ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہماری جو تاریخ ہے اس کے متعلق پڑھایا نہیں جاتا ہے اسی وجہ سے اس خلا کو پر کرنے کے لئے مجھے اس کی کہانی بہت دلچسپ لگی ، شیکسپیئر اسٹائل کی یہ کہانی ہے ، انگریزوں کے پنجاب کے آخری دنوں کے اندر کیا ہوا ، کیسے اتنا طاقتور انگریز شکست کھاگیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آنا میرا سپنا تھا اور پاکستان آکر بہت اچھا لگ رہا ہے بہت عزت ملی ہے۔ اس فلم کی کہانی پاکستان کی بھی کہانی ہے ۔

لاہور کی بھی کہانی ہے یہ فلم میں نے سکھوں کے لئے ہی نہیں بنائی بلکہ پاکستانیوں کے لئے بھی فلم ہے ۔فلم کی ہیروئن الیکسا سورڈن جو پاکستان لاہور آئی ہوئی ہیں انہوں نے بھی عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فلم کی کہانی کے مرکز پر آکر مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے ، مجھے یہاں پر بہت پذیرائی ملی ہے اور خوب مہمان نوازی ہورہی ہے ۔

تازہ ترین