’’ہم ایک پوش علاقے میں منتقل ہو گئے ہیں۔‘‘
ڈوڈو کی بیوی نے بتایا۔
’’بہت مبارک ہو بھابھی۔‘‘
میری بیگم نے مسرت کا اظہار کیا۔
’’عام محلوں میں کہیں بھی دکان کھل جاتی ہے۔
پوش علاقوں میں کمرشل ایریا مخصوص ہوتے ہیں۔‘‘
ڈوڈو نے مطلع کیا۔
’’نئے علاقے میں سب سے پہلے کون سی دکان ڈھونڈی؟ سوپرمارکیٹ؟‘‘
میں نے پوچھا۔
ڈوڈو نے نفی میں سر ہلایا۔
’’پیٹرول پمپ تلاش کیا ہوگا۔‘‘
میری بیگم نے اندازہ لگایا۔
بھابھی نے منہ بنایا۔
’’کسی ڈاکٹر کا کلینک؟‘‘
میں نے دریافت کیا۔
ڈوڈو اپنی خوش لباس بیوی کو گھورتے ہوئے بڑبڑایا،
’’درزی کی دکان۔‘‘