• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیروز پور دھماکہ قابل مذمت ہے،صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) جمعیت علماءپاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، سیکریٹری جنرل پیر سید محمد محفوظ شاہ مشہدی، مفتی طاہر تبسم ، محمد خان لغاری ، ڈاکٹر محمد یونس دانش، شبیر ابوطالب، سید عقیل انجم، سید وسیم الحسن، نعیم عارف، سید شاداب الحسن، میر عبدالقدس ساسولی اور پیر جمال الدین نے مشترکہ بیان میں لاہور فیروز پور روڈ پر خود کش دھماکے میں30سے زائد افراد کی ہلاکت اور 60سے زائد کے زخمی ہونے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے مذکورہ واقعہ کے بعد نیشنل ایکشن پلان کے ذمہ داران کو فوری ایکشن لینا چاہئے ۔

تازہ ترین