• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابوالحسن اصفہانی روڑ پر دہشتگردوں کی فائرنگ،ٹریفک پولیس اہلکار شہید

Todays Print

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس ایک بار پھر دہشت گردوں کے نشانے پر ابوالحسن اصفہانی روڑ پر موٹرسائیکل سوار مسلح دہشت گردوں نے ٹریفک پولیس اہلکاروںپر اندھاادھندفائرنگ کردی اور فرار ہو گئے جس کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا،وزیر داخلہ سندھ،آئی جی سندھ اور ایڈشنل آئی جی کراچی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سچل تھانے کی حدود ابوالحسن اصفحانی روڈ پردوران ڈیوٹی موٹرسائیکل سوار مسلح دہشتگردوں نے2ٹریفک پولیس اہلکاروںپر اچانک اندھا دھند فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہو گئے ،فائرنگ سے ایک اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گیا،جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا،اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرےمیں لے لیا،پولیس نے لاش اور زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کیا ،پولیس کے مطابق شہید ہونے والے اہلکار کی شناخت محمد خان اورزخمی اہلکار کی شناخت کامران کے نام سے ہوئی ہے ، پولیس نے مزید بتایاکہ شہید ہونے والے اہلکار کے سر جبکہ زخمی اہلکار کے سینے پر گولیاں لگی ہیں، دہشتگرد فرار ہوتے ہوئے ٹریفک پولیس اہلکار کی ایم پی فائیو رائفل بھی اپنے ہمراہ لے گئے ،شہید اور زخمی اہلکار گلزار ہجری ٹریفک سیکشن میں تعینات تھے اور دونوںہیڈ کانسٹیبل بتائے جاتے ہیں۔

تازہ ترین