• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالدیپ، صدر کے حکم پر فوجی اہلکاروں نے پارلیمنٹ خالی کروالی

Todays Print

کولمبو (اے ایف پی) مالدیپ میں حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ صدر عبداللہ یامین کے حکم پر فوجی اہلکاروں نے قانون سازوں کو پارلیمنٹ سے باہر نکال دیا جس کے بعد پارلیمنٹ کو بند کردیا گیا، صدر کی جانب سے اس اقدام کا مقصد ان کے اسپیکر کے خلاف مواخذے کی تحریک کو روکنا تھا،۔

مالدیپ ڈیموکریٹک پارٹی کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی سماعت ہونا تھی تاہم فوجی اہلکاروں نے ارکان اسمبلی کا راستہ روک دیا، ان پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور جو عمارت میں داخل ہونے والوں کو زبردستی نکال دیا، حزب اختلاف کے اہم جلا وطن رہنما محمد ناشید نے ارکان اسمبلی کے پارلیمنٹ سے زبردستی نکالے جانے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے اسے غیر قانونی قرار دیا ہے۔  

تازہ ترین