• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نامعلوم افراد زرداری کے مغوی ساتھی نواب لغاری کو گھر چھوڑ گئے

Todays Print

اسلام آباد(صباح نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری کے مغوی  ساتھی نواب لغاری  سواں گارڈن واقع اپنے گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔ نامعلوم افراد گاڑی میں نواب لغاری کو سواں کے علاقے میں چھوڑ گئے ،نواب لغاری کو 14اپریل کو نامعلوم افراد نے گھر سے اٹھایا تھا، نواب لغاری کی بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس زیر سماعت تھا اور متعلقہ ججز نے خبردار کیا تھا کہ اگر آئندہ سماعت تک مغوی کو  بازیاب نہ کرایا گیا تو عدالت سیکریٹری دفاع اور داخلہ کو بلائے گی  تاہم اب وہ اپنے گھر پہنچ گئے ہیں ان کے قریبی ذرائع کے مطابق نواب لغاری کی حالت اچھی نہیں ہے۔

تازہ ترین