• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق چیئرمین ایس ای سی پی کی زوجہ کی شوہر کے ساتھ برے برتائو پرمتعلقہ حکام سے نوٹس لینےکی اپیل

Todays Print

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)ایس ای سی پی کے سابق چیئرمین ظفر حجازی کی زوجہ نے متعلقہ حکام سے ایف آئی اے کی جانب سے ان کے شوہر کے ساتھ برے برتائو کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر گردے کی مریض ہیں۔

میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ظفر حجازی جو کہ گردے کے ٹرانسپلانٹ، دل اور جگر کے مریض ہیں، انہیں پمز اسپتال سے ایف آئی اے کے دبائو پر کسی مقصد کے تحت ڈسچارج کروایا گیا ہے۔انہیں اب بیسمنٹ سیل میں رکھا گیا ہےجہاں حالات حفظان صحت کے منافی ہیں، جس سے ان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی اے کا برتائو ہتک آمیز ہےاور وہ کسی تیماردار کی اجازت بھی نہیں دے رہے ہیں، خاص طور پر جب وہ بیمار ہیں اور انہیں کچھ وقت قبل ہی اسپتال سے لایا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی عوام کے علم میں یہ بات لانا چاہتی ہیں کہ ان کے شوہر کی جان کو خطرہ ہےاور اگر انہیں کچھ ہوتا ہے تو اس کی ذمہ داری متعلقہ حکام اور اداروں پر ہوگی۔

تازہ ترین