• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم نواز شریف آج سے مالدیپ کا 3 روزہ دورہ کرینگے

Todays Print

 اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر اعظم محمد نواز شریف مالدیپ کے صدر عبد اللہ یامین عبد الغیوم کی دعوت پر  آج سے مالدیپ کا 3 روزہ دورہ کریں گے ۔  نواز شریف مالدیپ کی 52 ویں یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کریں گے ۔

ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف آج 25 سے 27 جولائی تک مالدیپ کا دورہ کریں گے اور 26 جولائی کو مالدیپ کی 52 ویں یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کریں گے ۔ اپنے دورہ کے دوران وزیر اعظم نواز شریف مالدیپ کے صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت بھی کریں گے جس میں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے ۔

پاکستان مالدیپ کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان خوشگوار اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات قائم ہیں ۔انکےدورہ مالدیپ سے دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے مواقع فراہم ہوں گے اور سیاست ، تجارت ، معیشت ، دفاع ، سیاحت ، تعلیم اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ ملے گا ۔ وزیر اعظم کا دورہ مالدیپ علاقائی ممالک کے ساتھ قریبی تعلقات کی پالیسی کا حصہ ہے ۔

تازہ ترین