• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی ڈبلیو پی نے 99ارب 40کروڑ کے 15ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی

 اسلام آباد (نمائندہ جنگ )سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ٹرانسپورٹ ، مواصلات ، تعلیم ، پانی وبجلی ، صحت سمیت مختلف شعبوں کے 99ارب 40کروڑ روپے کے 15ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے گئی ہے۔ سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کی زیر صدارت پیر کو ہوا،توانائی کے شعبے میں 8ارب 40کروڑ روپے کے منصوبے کی منظوری دی گئی جس کے تحت گدو سے سبی تک شکارپور اور اچ پاورپلانٹس کے ذریعے 200کے وی کی ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائیگی، چار ارب 70کروڑ روپے مالیت کے صحت کے شعبے کے دو منصوبوں کی منظوری دی گئی جن  کےتحت دو ارب 30کروڑ روپے کی لاگت سے گلگت انسٹیٹوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن ، انکالوجی اور ریڈیو تھراپی تعمیر کیا جائیگا جبکہ دو ارب 39کروڑ روپے کی لاگت سے گوجرانوالا انسٹیٹوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن اینڈ ریڈیو تھراپی قائم کیا جائیگا، فیزیکل پلاننگ اینڈ ہائوسنگ شعبے میں 36ارب12کروڑ ر روپے کی لاگت سے گریٹر کراچی سیوریج منصوبہ کی منظوری دی گئی جبکہ88کروڑروپے کی لاگت سے راولپنڈی اور چکلالہ کنٹونمنٹ کے لیے پانی کی سپلائی کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی جسے دسمبر تک مکمل کیا جائیگا ، ٹرانسپورٹ اور مواصلاحات کے شعبے میں 43ارب80کروڑ روپے مالیت کے چار منصوبوں کی منظوری دی گئی جن میں سات ارب 30کروڑ روپے مالیت کے این 65کوئٹہ تا داڈر شاہر ہ کی بحالی و اپ گریڈیشن ،چار ارب 70کروڑ روپے مالیت کے وادی کیلاش روڈ کی تعمیر و مرمت و توسیع شامل ہے ، سی ڈی ڈبلیو پی نے ریلوے کے لیے 31ارب 10کروڑ روپے لاگت سے 830اعلیٰ درجے کی بوگی کی حامل فریٹ ویگن اور 250مسافر کوچز کی خریداری اور تیاری کے منصوبے کی بھی منظوری دی جبکہ پاکستان ریلوے کے لیے 78کروڑ 80لاکھ روپے مالیت سے سٹاف کوارٹرز کی تعمیر کی بھی منظوری دی گئی ، گورننس کے شعبے میں ایک ارب 65کروڑ روپے مالیت کے تین منصوبوں کی منظوری دی گئی جن میں خیبر پختونخوا میں پائیدار ترقی کے یونٹ کی منظوری ، پلاننگ کمیشن کی کارکردگی میں بہتری کے منصوبے جبکہ پی ایس ڈی پی منصوبوں کی مانیٹرنگ کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی ، سی ڈی ڈبلیو پی نے اعلیٰ تعلیم میں دو ارب 90کروڑ روپے کے منصوبے کی منظوری دی جس کے تحت  تعلیم میں اپ گریڈ یشن پروگرام کے تحت سائنس ٹیلنٹ فارمنگ سکیم  شروع کی جائیگی ، سی ڈی ڈبلیو پی نے پانچ میگا منصوبوں کو توثیق کے لیے ایکنک کو بھیج دیا ۔

تازہ ترین