• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ پیر کو ذوالقعدہ کا چاند نظرآگیااور یکم ذوالقعدہ منگل 25جولائی کو ہوگی ۔دریں اثناپیر کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس دفتر محکمۂ موسمیات (میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی ، کراچی میںمفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ملک بھر میں زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اُن کے اپنے اپنے مراکز پر منعقد ہوئے۔ ملک کے اکثر علاقوں میں مطلع ابر آلود تھا ،کراچی سے چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں ،لہٰذا اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ یکم ذوالقعدہ منگل25جولائی کو ہوگی ۔

تازہ ترین