• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں ٹماٹروں کی حفاظت کے لئے مسلح گارڈز تعینات

کراچی(نیوز ڈیسک)بھارت میں ٹماٹروں کی قیمت بڑھنے کے باعث ٹماٹروں کی ایک ریاست میں ایک جگہ سے دوسری جگہ ترسیل کیلئے مسلح گارڈز تعینات کیے جا رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیا پردیش ریاست کے شہر اندور میں ایک سبزی فروش کے مطابق ٹماٹروں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے مدنظر تحفظ کےلئے مسلح گارڈز رکھنے پڑ رہے ہیں، اندور میں سبزی منڈی میں 6مسلح گارڈز تعینات کیے ہیں تاکہ ٹماٹروں کی حفاظت کر سکیں خاص طور پر اس وقت جب ٹماٹر ٹرک سے اتارے جا رہے ہوں،مدھیا پردیش میں کئی ایسے واقعات رپورٹ کیے گئے ہیں جہاں چور کئی ٹن ٹماٹر لوٹ کر فرار ہو گئے۔مدھیا پردیش میں ٹماٹر کی بمپر فصل ہوئی ہے اور یہاں تک کہ ایک ماہ قبل تک کسان اپنے ٹماٹر سڑکوں پر پھینک رہے تھےتاہم اب ٹماٹروں کا موسم نہیں رہا اور شدید بارش کے باعث کئی علاقوں میں فصلیں تباہ ہوئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹماٹروں کی قیمت 100انڈین روپے یعنی 1.55 ڈالر ہو گئی ہے جس کے باعث ٹماٹر عام آدمی کے لئے لینا مشکل ہو گیا ہے۔

تازہ ترین