• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پناہ کے مسترد درخواست گزاروں کی اپیلیں، پاکستانی سر فہرست

برلن (جنگ نیوز) جرمنی میں مہاجرین سے متعلق وفاقی ادارے نے گزشتہ برس سیاسی پناہ کی سات لاکھ درخواستوں پر کارروائی نمٹائی۔ بی اے ایم ایف کے مطابق پناہ کی مسترد درخواستوں کے خلاف جمع کرائی گئی اپیلوں میں تناسب کے اعتبار سے سب سے زیادہ اپیلیں پاکستانی تارکین وطن کی جانب سے جمع کرائی گئی ہیں۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کی اپیلوں کی شرح 53 فیصد سے بھی زائد ہے۔ پاکستانی تارکین وطن کے بعد کوسوو سے تعلق رکھنے والے پناہ گزینوں کی اپیلوں کی شرح دوسرے نمبر پر ہے۔ کوسوو سے تعلق رکھنے والے قریب چالیس فیصد تارکین وطن نے ابتدائی فیصلوں میں اپنی درخواستیں رد کیے جانے کے خلاف اپیلیں کر رکھی ہیں۔ افغانستان سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن اس حوالے سے چتھیس فیصد شرح کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

تازہ ترین